30 نومبر ، 2021
رئیل اسٹیٹ ایجنٹس کی فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) سے رجسٹریشن لازمی قرار دے دی گئی ۔
ایف بی آر کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ رئیل اسٹیٹ ایجنٹس کی ایف بی آر سے رجسٹریشن لازمی قرار دے دی گئی ہے جس کے بعد سرکاری یا نجی ڈیویلپمنٹ اتھارٹی غیر رجسٹرڈ ایجنٹ سے بزنس نہیں کر سکے گی جبکہ غیر منقولہ پراپرٹی کی ٹرانسفر یا رجسٹریشن بھی نہیں ہو سکے گی۔
ایف بی آر کے مطابق خلاف ورزی پر منی لانڈرنگ، ٹیرر فنانسنگ کے قوانین کے تحت کاروائی ہوگی۔
ایف بی آر کے اعلامیے کے مطابق تمام ہاؤسنگ اتھارٹیز، کارپوریٹ ہاؤسنگ سوسائٹیز پر یہ شرط لاگو ہوگی جبکہ اس کا اطلاق رہائشی یا کمرشل مقاصد کےلیے ڈیویلپمنٹ اسکیموں پر بھی ہوگا۔
اس کے علاوہ تعمیرات، پراپرٹی کی خرید و فروخت یا ملکیتی حقوق کی منتقلی بھی اس سے مشروط ہوگی۔
ایف بی آرکے مطابق رئیل اسٹیٹ ایجنٹس کو رجسٹریشن سرٹیفکیٹ حاصل کرنا ہوگا جبکہ انہیں نان فنانشل بزنس اینڈ پروفیشن کے طور پر بھی رجسٹر کرانا ہوگا۔