Time 30 نومبر ، 2021
انٹرٹینمنٹ

بالی وڈ اداکار اجے دیوگن کا اصل نام کیا ہے؟

معروف بالی وڈ اداکار اجے دیوگن نے کچھ روز قبل ایک انٹرویو میں اپنا نام تبدیل کرنے کی وجہ بتائی/ فائل فوٹو
معروف بالی وڈ اداکار اجے دیوگن نے کچھ روز قبل ایک انٹرویو میں اپنا نام تبدیل کرنے کی وجہ بتائی/ فائل فوٹو

معروف بالی وڈ اداکار اجے دیوگن نے کچھ روز قبل ایک انٹرویو میں اپنا نام تبدیل کرنے کی وجہ بتائی۔

اجے دیوگن کا اصل نام 'وِشال ویرو دیوگن' ہے جو انہوں نے بالی وڈ میں ڈیبیو کرنے سے قبل تبدیل کرکے اجے دیوگن رکھ لیا تھا۔

اداکار نے نام تبدیل کیوں کیا؟

بھارتی میڈیا کو دیے گئے انٹرویو میں اجے دیوگن نے اپنے فلمی کیرئیر کے 30 سال مکمل ہونے پر بتایا کہ 1991 میں جب فلمی دنیا میں میں متعارف ہونے جارہا تھا تو اس وقت تین مزید وشال نامی اداکار ڈیبیو کررہے تھے۔

اداکار نے کہا کہ اس وقت مجھے اپنی منفرد پہچان بنانے کے لیے نام تبدیل کرنا پڑا، آج بھی پرانے دوست اور رشتہ دار وِشال کہہ کر مخاطب کرتے ہیں۔

اجے دیوگن نے بتایا کہ یہ میرے والد ویرو دیوگن کا خواب تھا کہ وہ مجھے اداکار بنتے دیکھیں، مجھے والد کے خواب کو پورا کرنا تھا۔ 

یاد رہے کہ اجے دیوگن نے 1991 میں فلم 'پھول اور کانٹے' سے بالی وڈ میں قدم رکھا تھا جس کے بعد انہوں نے ان گنت سپر ہٹ فلمیں کیں۔

مزید خبریں :