30 نومبر ، 2021
سابق چیف جج گلگت بلتستان رانا شمیم سے اسلام آباد ہائی کورٹ سے روانگی کے موقع پر صحافیوں نے متعدد سوال کیے تاہم انہوں نےکسی سوال کا جواب نہیں دیا۔
رانا شمیم سے صحافیوں نے مسلسل سوال کیے، ان کا کہنا تھا کہ میں کوئی جواب نہیں دوں گا،میں کورٹ میں جواب دوں گا۔
مزید سوالات پر سابق چیف جج گلگت بلتستان رانا شمیم 'نوکمنٹ' کہہ کر چلےگئے۔
خیال رہے کہ رانا شمیم نے اپنے بیان حلفی میں انکشاف کیا تھا کہ سابق چیف جسٹس پاکستان ثاقب نثار نے اسلام آباد ہائی کورٹ کے ایک جج کو یہ حکم دیا تھا کہ وہ 2018ء کے انتخابات سے قبل نواز شریف اور مریم نواز کو ضمانت پر رہا نہ کریں۔