پاکستان
Time 30 نومبر ، 2021

کرتارپور گوردوارے کے احاطے میں فوٹوشوٹ کرنیوالی ماڈل نے معافی مانگ لی

کرتارپور گوردوارے کے احاطے میں فوٹوشوٹ کرنے والی ماڈل صالحہ امتیاز نے معافی مانگ لی —فوٹو: فائل
کرتارپور گوردوارے کے احاطے میں فوٹوشوٹ کرنے والی ماڈل صالحہ امتیاز نے معافی مانگ لی —فوٹو: فائل 

کرتارپور گوردوارے کے احاطے میں فوٹوشوٹ کرنے والی ماڈل صالحہ امتیاز  نے  معافی مانگ لی۔

صالحہ امتیاز نے انسٹا گرام پر ایک پوسٹ میں کہا کہ  'میں نے ایک تصویر پوسٹ کی جو کہ شوٹ کا حصہ نہیں تھی، میں صرف تاریخ کے بارے میں جاننے اور سکھ برادری کے بارے میں معلومات حاصل کرنے کیلئے کرتار پور گئی تھی'۔

انہوں نے کہا کہ میرا مقصد کسی کے جذبات کو مجروع کرنا نہیں تھا، تاہم اگر میں نے کسی کو دکھ پہنچایا ہے  یا  کسی کو لگتا ہے کہ میں  ثقافت یا مذہب کا احترام نہیں کرتی  تو  میں معافی مانگتی ہوں ۔

صالحہ امتیاز  نے کہا کہ میں سکھ ثقافت، مذہب کا بہت احترام کرتی ہوں اور میں  سکھ برادری سے  معافی مانگتی ہوں۔

واضح رہے کہ ماڈل نے اپنے انسٹاگرام سے گوردوارے کے احاطے میں فوٹو شوٹ  کی تصاویر ڈیلیٹ کردیں۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز  وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے سکھوں کے مذہبی مقام کرتارپور گوردوارہ کے احاطے میں ماڈلنگ کے واقعے کا نوٹس لیا تھا جبکہ وفاقی وزیراطلاعات فواد چوہدرینے بھی اس واقعے پر تنقید کی تھی ۔

فواد چوہدری نے ڈیزائنر اور ماڈل سے سکھ برادری سے معافی مانگنے کا مطالبہ کیا تھا۔

مزید خبریں :