پاکستان
Time 30 نومبر ، 2021

'یورپ میں اگر صدر سرکاری دفتر میں نجی کاروباری معاہدےکا گواہ بنتا تو جیل جاتا'

مسلم لیگ ن کے رہنما پرویز رشید نےکہا ہےکہ وہ یورپ جسے عمران خان جانتے ہیں یا وہ ریاست مدینہ جس کا خواب وہ عوام کو دکھاتے ہيں ،  وہاں اگر کوئی صدر سرکاری دفتر میں نجی کاروباری دستاویزات معاہدے کا گواہ بنا ہوتا تو جیل کی ہوا کھاتا۔

ایک بیان میں پرویز رشید کا کہنا تھا کہ سرکاری لوگو  والے سبز میز  پوش پر نجی کاروباری دستاویزات پر معاہدہ ہوا، یورپ یا ریاست مدینہ میں صدر سرکاری دفتر میں بیٹے اور امریکی کمپنی کے معاہدے کا گواہ بنا ہوتا تو جیل کی ہوا کھاتا۔

 پرویز رشید نے صدر مملکت کے بیٹےکی گورنر ہاؤس میں امریکی کمپنی سے معاہدے کی تصویربھی شیئرکی۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ ہم تو یہ سمجھتے تھے صدر علوی صرف آرڈیننس جاری کرنے والی فیکٹری ہیں،  اب پتہ چلاصدر علوی امریکیوں سےمل کرپاکستانیوں کی بتیسیاں نکلوانے کا دھندہ شروع کر رہےہیں۔


مزید خبریں :