Geo News
Geo News

پاکستان
24 اکتوبر ، 2012

عیدالاضحی کی آمد، سیلاب متاثرین کا کوئی پرسان حال نہیں

عیدالاضحی کی آمد، سیلاب متاثرین کا کوئی پرسان حال نہیں

ڈیرہ غازی خان … عیدالاضحی کی آمد پر جہاں ملک بھر میں مویشی منڈیوں میں رش ہے وہیں بازار بھی خریداروں سے بھرے ہوئے ہیں، لیکن سیلاب متاثرین کا کوئی پرسان حال نہیں، عید پر انہیں ملال ہے تو بچوں کی خواہشیں پوری نہ کرنے کا۔ خیموں میں مقیم سیلاب متاثرین جن کے آشیانے کوہ سلیمان سے آنیوالے سیلابی ریلوں کی نذر ہوگئے، نگاہوں میں ماضی کی یادیں بسائے اور حال سے پریشان عید قریب آتے ہی مزید پریشانیوں کا شکار ہوگئے ہیں۔ ہر سال سنت ابراہیمی پر عمل کرنے والے آج بھوکے پیٹ ہیں۔ متاثرین کا کہنا ہے کہ ہم نے پہلے عید گھر میں کی تھی تو اب گھر ہے اور نہ ہی کپڑے اور جوتے۔ ان کا کہنا ہے کہ ہمارے بچے عید پر کپڑے جوتے مانگ رہے ہیں ہم کہاں سے دیں کچھ بھی نہیں رہا ۔ماضی، حال اور مستقبل سے بے فکر بچے عید کا نام سنتے ہی خوش ہوگئے ہیں، انہیں تو صرف اتنا ہی پتہ ہے کہ عید پر نئے کپڑے بنتے ہیں، بابا نئے جوتے، چپل خرید کر دیتے ہیں اور عیدی وہ اپنی مرضی سے خرچ کرتے ہیں۔ سیلاب متاثرہ بچوں کا کہنا ہے کہ ہم نے بابا کو کہا ہے کہ جوتے اور کپڑے چاہئیں مگر وہ کہتے ہیں کہ پیسے نہیں ہیں ۔

مزید خبریں :