Time 01 دسمبر ، 2021
پاکستان

چانڈکا میڈیکل کالج کی طالبہ کی مبینہ خودکشی کی تحقیقات میں اہم پیش رفت

پولیس نےطالبہ سےزیادتی کا امکان مسترد کردیا جبکہ موت کی حتمی وجہ کا تعین میڈیکل اورکیمیکل رپورٹس آنےکےبعد ہوگا —فوٹوـ فائل
پولیس نےطالبہ سےزیادتی کا امکان مسترد کردیا جبکہ موت کی حتمی وجہ کا تعین میڈیکل اورکیمیکل رپورٹس آنےکےبعد ہوگا —فوٹوـ فائل 

چانڈ کا میڈیکل کالج کی طالبہ  نوشین کی مبینہ خودکشی  کے کیس کی تحقیقات میں اہم پیش رفت ہوئی ہے۔

پولیس نےطالبہ سےزیادتی کا امکان مسترد کردیا جبکہ موت کی حتمی وجہ کا تعین میڈیکل اورکیمیکل رپورٹس آنےکےبعد ہوگا۔

ایس ایس پی لاڑکانہ کے مطابق طالبہ کے کمرے سے پولیس کوایک نہیں بلکہ 2 تحریریں ملی ہیں، ایک تحریر لاش کے بالکل قریب اور ایک نوٹ بک سے ملی۔

ایس ایس پی کے مطابق دونوں تحریروں میں مماثلت پائی جاتی ہے لیکن اس کا فارنزک کروایاجائیگا۔

دوسری جانب وزیراعلیٰ سندھ نے نوشین کی پراسرار موت کی جوڈیشل انکوائری کا حکم دے دیا۔

خیال رہےکہ گزشتہ دنوں ہاسٹل میں نوشین کی اس کےکمرے سے پھندا لگی لاش ملی تھی۔

مزید خبریں :