ویڈیو: شادی میں آگ لگنے کے باوجود کھانے کے شوقین دعوت اڑاتے رہے

کھانے کے شوقین افراد اکثر شادی  بیاہ میں ایسے کھانا کھاتے ہیں کہ انہیں اپنے ارد گرد کا بھی کوئی ہوش نہیں ہوتا اور ایسا ہی ایک واقعہ بھارت میں پیش آیا۔

بھارتی ریاست مہاراشٹرا کے شہر بھوانڈی سے ایک شادی کی ایک ویڈیو اِن دنوں سوشل میڈیا پر زیرِ گردش ہے جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ شادی کے پنڈال میں آگ لگنے کے باوجود 2 مہمان حضرات کھانا کھانے میں مصروف ہیں۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ آگ لگنے پر قورمے کی دعوت اڑاتے ایک شخص نے پیچھے مُڑ کر دیکھا اور ایسے ظاہر کیا جیسے کچھ ہوا ہی نہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق پنڈال میں آگ شادی میں جلائے جانے والے پٹاخوں سے لگی جس نے دو موٹرسائیکلوں سمیت کرسیوں، میز اور ٹینٹ کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔

بعدازاں آگ بجھانے والی چار گاڑیوں کو بلایا گیا اور فائر فائٹرز نے کچھ دیر کی کوشش کے بعد آگ پر قابو پالیا۔

مزید خبریں :