’ولن کے کرداروں کی وجہ سے ائیرہوسٹس نے ساتھ بیٹھنے سے انکار کردیا تھا‘

معروف اداکار گلشن گروور نے اپنے فلمی کردار کی وجہ سے پیش آنے والے واقعے کا ذکر کیا/ فائل فوٹو
معروف اداکار گلشن گروور نے اپنے فلمی کردار کی وجہ سے پیش آنے والے واقعے کا ذکر کیا/ فائل فوٹو

بالی وڈ میں منفی کرداروں سے شہرت کی بلندیوں کو چھونے والے معروف اداکار گلشن گروور نے اپنے فلمی کردار کی وجہ سے پیش آنے والے واقعے کا ذکر کیا۔

بھارتی میڈیا کو دیے گئے حالیہ انٹرویو میں گلشن گروور نے اپنا ایک فلائٹ تجربہ شیئر کیا جس میں انہوں نے بتایا کہ ایک مرتبہ آخری وقت  میں فلائٹ کے لیے  ٹکٹ بک کروایا تھا جس وجہ سے مجھے جہاز میں آخری سیٹ دی گئی۔

گلشن گروور  نے کہا کہ فلائٹ کی آخری سیٹ  مجھے ایک  ائیر ہوسٹس کے ساتھ سیٹ شیئر کرنا تھی لیکن جیسے ہی ائیر ہوسٹس اپنی سیٹ پر بیٹھنے کے لیے آئیں تو برابر میں مجھے دیکھ کر واپس چلی گئی۔

اداکار نے بتایا کہ اس کے بعد میں نے باہر کی جانب کچھ ہنسی کی آوازیں سنیں جہاں کچھ گفتگو بھی چل رہی تھی جس پر وہاں جاکر فلائٹ روانہ نہ ہونے کی وجہ پوچھی۔

گلشن گروور نے بتایا کہ میرے سوال پر عملے نے  بتایا کہ ہماری  ایک ائیر ہوسٹس ہیں جو اس فلائٹ میں سفر نہیں کرنا چاہتی ہیں کیونکہ وہ آپ سے خوفزدہ ہیں لہٰذا آپ کے ساتھ والی سیٹ پر بیٹھ کر سفر نہیں کرسکتیں۔

مزید خبریں :