Time 01 دسمبر ، 2021
پاکستان

الیکشن کمیشن کی پنجاب حکومت کو بلدیاتی انتخابات کی قانون سازی کیلئے آخری مہلت

الیکشن کمیشن نے پنجاب حکومت کو صوبے میں بلدیاتی انتخابات کے لیے قانون سازی کرنےکی آخری مہلت دے دی۔

جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے الیکشن کمشنر پنجاب غلام اسرار خان کا کہنا تھا کہ صوبائی حکومت کو بلدیاتی انتخابات کے سلسلے میں قانون سازی کے لیے 30 نومبر کی ڈیڈ لائن دی تھی، اب حکومت کو خط لکھا ہے جس میں انہیں مزید ایک ہفتے کی مہلت دی گئی ہے۔

 الیکشن کمشنر پنجاب کے مطابق  خط میں کہا گیا ہےکہ دسمبرکے پہلے ہفتے تک نئی قانون سازی کا نوٹیفکیشن نہ ملا تو موجودہ ایکٹ کےتحت نئی حلقہ بندیوں کا کام شروع کر دیں گے، موجودہ بلدیاتی اداروں کی مدت 31 دسمبر کو ختم ہو رہی ہے۔ 


مزید خبریں :