02 دسمبر ، 2021
بالی وڈ کے معروف اور سینئر اداکار گجراج راؤ نے وِکی کوشل کے نام ایک پیغام جاری کیا ہے۔
گجراج راؤ نے انسٹاگرام پر کترینہ اور وِکی کی شادی میں موبائل فون لانے پر پابندی کی خبر شیئر کی اور ساتھ ہی انہوں نے وِکی کوشل کو مینشن کرتے ہوئے لکھا کہ سیلفی نہیں لینے دے گا تو میں نہیں آرہا بیاہ میں۔
گجراج راؤ کی انسٹا اسٹوری سوشل میڈیا کے کئی پیجز پر وائرل ہے جب کہ بھارتی میڈیا کے مطابق سینئر اداکار کی یہ اسٹوری اس بات کا ثبوت ہے کہ وِکی اور کترینہ کی شادی ہورہی ہے۔
بالی وڈ کی اسٹار جوڑی کترینہ اور وکی کی جانب سے اب تک اپنی شادی کی تصدیق نہیں کی گئی ہے جب کہ بھارتی میڈیا اس بات پر مُصر ہے کہ دونوں کی شادی کی تقریبات کا آغاز 7 دسمبر سے ہورہا ہے۔
بھارتی میڈیا نے اس سے قبل یہ دعویٰ کیا تھا کہ جوڑے کی شادی میں آنے والوں پر موبائل فون لے جانے پر پابندی ہوگی جب کہ مہمانوں کو ضابطہ اخلاق کا ایک فارم بھی دیا جائے گا جس پر درج شرائط انہیں پورا کرنا ہوں گی۔