انٹرٹینمنٹ
26 نومبر ، 2021

کترینہ کی شادی میں آنے والے مہمانوں کو کونسی شرط پوری کرنا ہوگی؟

شادی کی تقریبا ت کے لیے راجستھان جانے سے قبل کترینہ اور وکی ممبئی میں کورٹ میرج کریں گے/ فائل فوٹو
شادی کی تقریبا ت کے لیے راجستھان جانے سے قبل کترینہ اور وکی ممبئی میں کورٹ میرج کریں گے/ فائل فوٹو

بھارتی میڈیا  میں ان دنوں بالی وڈ اداکارہ کترینہ کیف  اور اداکار  وکی کوشل کی شادی کا چرچہ ہے۔

بھارتی میڈیا کا دعویٰ ہے کہ کترینہ وکی کوشل کے ساتھ اگلے ہفتے رشتہ ازدواج میں منسلک ہوجائیں گی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق کترینہ کی شادی کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے ایک اداکارہ کا کہنا تھا کہ شادی کی تقریبا ت کے لیے راجستھان جانے سے قبل کترینہ اور وکی ممبئی میں کورٹ میرج کریں گے اور بعد ازاں جوڑا شادی کی تقریبات کے لیے راجستھان جائے گا۔

دوسری جانب  بھارتی میڈیا پر کترینہ کی شادی میں شرکت کرنے والوں کے لیے کچھ شرائط کا دعویٰ بھی کیا گیا ہے جس میں بتایا گیا ہےکہ شادی میں شریک مہمانوں کو اپنے ساتھ موبائل فون لانے کی اجازت نہیں ہوگی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق، شادی کی تقریب دونوں اداکاروں کے لیے ایک بہت بڑا موقع ہے لہٰذا دونوں شخصیات کی کوشش ہوگی کہ اس موقع پر کوئی ایسی صورت حال پیدا نہ ہو جس کے پیش نظر کترینہ اور وکی کی شادی کی تصاویر یا ویڈیوز لیک ہوجائیں۔

بھارتی میڈیا کا بتانا ہے کہ کترینہ اور وکی شادی کے حوالے سے تمام کاموں کو بڑی رازداری سے سرانجام دے رہے ہیں جس کے لیے دونوں کی جانب سے ایک بڑی ٹیم رکھی گئی ہے۔

واضح رہے کہ بھارتی میڈیا نے اس سے قبل دعویٰ کیا تھا کہ کترینہ کو ان کی شادی میں راجستھان کی مشہور سوجت مہندی لگائی جائے گی، سوجت مہندی پوری دنیا میں ایک خاص مقام رکھتی ہے اور یہ مہندی کترینہ کو تحفے کے طور پر بھیجی جائے گی جب کہ اس مہندی کی قیمت 50 ہزار سے ایک لاکھ بھارتی روپے ہے۔

مزید خبریں :

Notification Management


پاکستان
دنیا
کاروبار
کھیل
انٹرٹینمنٹ
صحت و سائنس
دلچسپ و عجیب

ڈیسک ٹاپ نوٹیفکیشن کے لیے سبسکرائب کریں
Powered by IMM