پاکستان
Time 02 دسمبر ، 2021

میری ذاتی رائے ہے چیئرمین نیب کے عہدے میں توسیع نہیں ہونی چاہیے، اٹارنی جنرل

اٹارنی جنرل آف پاکستان خالد جاوید خان کا کہنا ہے کہ ان کی ذاتی رائے ہے کہ چیئرمین قومی احتساب بیورو (نیب) کے عہدے میں توسیع نہیں ہونی چاہیے۔

جیو نیوز کے پروگرام آج شاہزیب خانزادہ کے ساتھ میں بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ توسیع کے امکان سے احتساب کے عمل میں جانبداری کا گمان پیدا ہو جاتا ہے۔

اٹارنی جنرل خالد جاوید خان کا مزید کہنا تھا کہ حکومت الیکشن کمیشن کی فنڈنگ کرنے کی پابند ہے، اسی طرح کمیشن کی ذمے داری ہے کہ وہ شفاف انتخابات کرائے۔