منی ہائسٹ کا آخری پارٹ پاکستان میں کتنے بجے ریلیز ہو گا؟

منی ہائسٹ معروف اسٹریمنگ پلیٹ فارم نیٹ فلکس کی تاریخ میں سب سےزیادہ دیکھی جانے والی غیرانگریزی زبان کی سیریز تھی/ فائل فوٹو
منی ہائسٹ معروف اسٹریمنگ پلیٹ فارم نیٹ فلکس کی تاریخ میں سب سےزیادہ دیکھی جانے والی غیرانگریزی زبان کی سیریز تھی/ فائل فوٹو

معروف ترین نیٹ فلکس سیریز  منی ہائسٹ کے پارٹ 5 کا دوسرا اور آخری حصہ آج  دنیا بھر میں ریلیز کیا جائے گا۔

منی ہائسٹ معروف اسٹریمنگ پلیٹ فارم نیٹ فلکس کی تاریخ میں سب سےزیادہ دیکھی جانے والی غیرانگریزی زبان کی سیریز تھی لیکن حال ہی میں کورین سیریز، اسکوئیڈ گیم نے اس سے یہ اعزاز چھین لیا۔

منی ہائسٹ بنیادی طور پر اسپینش ٹی وی سیریز تھی جو اسپین میں 'لا کاسا دی پاپیل' کے نام سے ریلیز ہوئی جسے بعد میں نیٹ فلکس نے انگریزی زبان میں ڈب کر کے نشر کیا۔

تاہم اب یہ سیریز نیٹ فلکس خود ہی اسپینش زبان میں بنا کر مختلف زبانوں میں ڈب کرکے ریلیز کر رہا ہے۔ 

منی ہائسٹ کی کہانی ایک ایسے گروہ کے گرد گھومتی ہے جو پہلے دو سیزن میں 'رائل منٹ آف اسپین' میں خود پیسے چھاپ کر ایک کامیاب ڈاکا ڈالتا ہے جب کہ سیریز کے تیسرے، چوتھے اور پانچویں سیزن میں یہی گروہ اپنے ایک ساتھی کو پولیس کی قید سے آزاد کرنے کے بعد 'بینک آف اسپین' کو لوٹنے کی کوشش کر رہا ہے۔

موجودہ کہانی میں  پاکستانی ہیکرزکو بھی دکھایا گیا ہے جو کہ ان ڈکیتوں کی مدد ایسے وقت میں کرتے ہیں جب انہیں مدد کے لیے کوئی دوسرا نہیں ملتا۔

ایک موقع پر سیریز میں پاکستانی سرجن کو بھی دکھایا گیا ہے جو ڈکیتوں کے ایک زخمی ساتھی کے علاج میں مدد کرتا ہے۔

پانچویں سیزن کودو حصوں میں تقسیم کیا گیا ہے جس کا پہلا حصہ ستمبر میں ریلیز کیا گیا جب کہ دوسرا حصہ آج ریلیز کیا جا رہا ہے۔

یہ سیریز پاکستانی وقت کےمطابق دوپہر 1:45 منٹ پرریلیز کی جائے گی۔

مزید خبریں :