دنیا
Time 03 دسمبر ، 2021

لیبیا: قذافی کے بیٹے سیف الاسلام صدارتی انتخابات لڑنے کیلئے اہل قرار

جمعرات کے روز لیبیا کی عدالت نے سیف الاسلام قذافی کو صدارتی انتخابات لڑنے کیلئے اہل قرار دے دیا —فوٹو: فائل
جمعرات کے روز لیبیا کی عدالت نے سیف الاسلام قذافی کو صدارتی انتخابات لڑنے کیلئے اہل قرار دے دیا —فوٹو: فائل 

لیبیا کے سابق حکمران معمرقذافی کے بیٹے سیف الاسلام  صدارتی انتخابات میں حصہ لینے کیلئے  اہل قرار دے دیے گئے ہیں۔

عرب میڈیا کے مطابق جمعرات کے روز لیبیا کی عدالت نے سیف الاسلام قذافی کو صدارتی انتخابات لڑنے کیلئے اہل قرار دے دیا۔

رپورٹس کے مطابق سیف الاسلام  نے گزشتہ ماہ انتخابی کمیشن کی جانب سے ان کی درخواست کو مسترد کیے جانے کے خلاف سبھا کی عدالت میں  اپیل دائر کی  تھی۔

واضح رہے کہ گزشتہ ماہ  لیبیا کے الیکشن کمیشن نے سیف الاسلام قذافی کو  2015 میں جنگی جرائم کے الزامات سزائے یافتہ ہونے کی وجہ سے  ان کا نام صدارتی انتخابات میں شامل اُمیدواروں کی فہرست  سے خارج کردیا تھا۔

خیال رہے کہ لیبیا کے پہلے براہ راست صدارتی انتخابات کا پہلا مرحلہ 24 دسمبرکو ہوگا۔

مزید خبریں :