پاکستان
Time 03 دسمبر ، 2021

ایف بی آر نے پشاور میں جائیداد کی نئی قیمتوں کا تعین کردیا

نئی قیمتوں کا اطلاق یکم دسمبر 2021 سے ہوگا:فوٹوفائل
نئی قیمتوں کا اطلاق یکم دسمبر 2021 سے ہوگا:فوٹوفائل

فیڈرل  بورڈ آف ریونیو  (ایف بی آر  ) نے پشاور کے 360 رہائشی و کمرشل علاقوں کی جائیدادوں کی نئی قیمتوں کا تعین کردیا جس کا اطلاق یکم دسمبر 2021 سے ہوگا۔

جیو نیوز کو حاصل ہونے و الی دستاویز کے مطابق صدر بازار پشاور کی رہائشی پراپرٹی فی مرلہ 13 لاکھ 22 ہزار سے بڑھا کر 18 لاکھ 41 ہزار جب کہ کمرشل پراپرٹی فی مرلہ 57 لاکھ 32 ہزار سے بڑھا کر 79 لاکھ 81 ہزار روپے کردی گئی ہے۔

مال روڈ کی رہائشی پراپرٹی کی قیمت میں فی مرلہ 5 لاکھ روپے،کمرشل فی مرلہ میں 12 لاکھ روپے کا اضافہ کیا گیا ہے،  اندرون شہرکے علاقے میں رہائشی پراپرٹی فی مرلہ 13 لاکھ 62 ہزار سے بڑھا کر 28 لاکھ 46 روپے جب کہ کمرشل جائیداد فی مرلہ 56 لاکھ 11 ہزار سے بڑھ کر ایک  کروڑ ایک ہزارروپے کردی گئی  ہے۔

 دستاویز کے مطابق نواحی علاقے بڈھنی میں رہائشی جائیداد کی فی مرلہ قیمت  44 ہزار سے بڑھا کر 97 ہزار روپے اور کمرشل پراپرٹی کی قیمت فی مرلہ ایک لاکھ 24 ہزار سے  ایک لاکھ 65 ہزارروپے کردی گئی ہے۔

 ایف بی آر نے بیسمنٹ 2500 روپے مربع فٹ، گراؤنڈ فلور  2 ہزار 250 روپے مربع فٹ اورفرسٹ فلورکی قیمت 2 ہزار روپے مربع فٹ مقرر کی ہے۔

مزید خبریں :