پاکستان
Time 02 دسمبر ، 2021

ایف بی آر نے کراچی میں پراپرٹی کی نئی قیمتیں جاری کردیں

فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے کراچی میں پراپرٹی کی نئی قیمتیں جاری کردیں۔

فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے کراچی اور لاہور سمیت 40 بڑے شہروں میں غیرمنقولہ جائیداد کی قیمتیں بڑھا دی ہیں اور اس سلسلے میں اب کراچی میں پراپرٹی کی قدر سے متعلق تفصیلات جاری کی گئی ہیں۔

ایف بی آر کی جانب سے جاری تفصیلات میں سول لائنز، گارڈن ایسٹ، کراچی ایڈمن،جوہر بلاک 17 زائد قدر کے علاقوں میں شامل ہیں جب کہ ایف بی آر نے پی ای سی ایچ ایس، ڈی ایچ اے ملیر، ائیر فورس سوسائٹی، این او آر ای ون کو اے ون کیٹیگری میں شامل کیا ہے۔

اس کے علاوہ پارسی کالونی، بلوچ کالونی، نیوچالی، فیرئیر روڈ، محمودآباد، شارع فیصل، شارع لیاقت، نارتھ ناظم آباد اور جوہر کے کچھ بلاس کو ون کیٹیگری میں رکھا گیا ہے۔

ایف بی آر کے مطابق کراچی میں پوش ایریاز اے ون کیٹیگری میں فی اسکوائر یارڈ مکان کی قیمت 81 ہزار روپے مقرر کی گئی ہے  جب کہ سرکار سے منظور شدہ کچی آبادیوں کا فی اسکوائرفٹ مکان ریٹ 5000 روپےمقرر کیا گیا ہے۔

ایف بی آر کے مطابق کیٹیگری ون کے لیے فی اسکوائر یارڈ ریٹ 56 ہزار روپے مقرر کیا گیا ہے ۔


مزید خبریں :