Time 03 دسمبر ، 2021
پاکستان

سری لنکن منیجرکو زندہ جلانے کا واقعہ پاکستان کیلئے شرم کا دن ہے، وزیراعظم

واقعے کی تحقیقات کی خود نگرانی کررہا ہوں، واقعے میں ملوث افراد کو قانون کے مطابق سخت سزا دی جائے گی، عمران خان کی ٹوئٹ— فوٹو:فائل
 واقعے کی تحقیقات کی خود نگرانی کررہا ہوں، واقعے میں ملوث افراد کو قانون کے مطابق سخت سزا دی جائے گی، عمران خان کی ٹوئٹ— فوٹو:فائل

وزیراعظم عمران خان  نے سیالکوٹ واقعے کی شدید مذمت کی ہے۔

اپنی ٹوئٹ میں وزیر اعظم کا کہنا تھاکہ سری لنکن منیجرکو زندہ جلانے کا واقعہ پاکستان کیلئے شرم کا دن ہے۔

ان کا کہنا تھاکہ واقعے کی تحقیقات کی خود نگرانی کررہا ہوں اور واقعے میں ملوث افراد کو قانون کے مطابق سخت سزا دی جائے گی۔

وزیراعظم کا کہنا تھاکہ واقعے میں ملوث افراد کی گرفتاری کا عمل جاری ہے۔

خیال رہے کہ سیالکوٹ میں نجی فیکٹری کا سری لنکن منیجر فیکٹری ملازمین کے تشدد سے ہلاک ہوگیا۔

مشتعل افراد نے لاش کو سڑک پر گھسیٹا اور آگ لگا دی، مشتعل افراد کا دعویٰ ہے کہ مقتول نے مبینہ طور پر مذہبی جذبات مجروح کیے تھے۔

واقعے کے بعد 50 افراد کو گرفتار کیا گیا ہے۔

مزید خبریں :