دنیا
Time 04 دسمبر ، 2021

سعودی عرب میں یکم فروری سے کووڈ ویکسین کی بوسٹر ڈوز لازمی قرار

سعودی عرب نے یکم فروری سے اپنے شہریوں پر کووڈ ویکسین کی بوسٹر ڈوز لازمی قرار دے دی ہے —فوٹو: فائل
سعودی عرب نے یکم فروری سے اپنے شہریوں پر کووڈ ویکسین کی بوسٹر ڈوز لازمی قرار دے دی ہے —فوٹو: فائل 

سعودی عرب نے  یکم فروری سے اپنے  شہریوں  پر کووڈ ویکسین کی بوسٹر ڈوز  لازمی قرار دے دی ہے۔

سعودی میڈیا کے مطابق وزارت داخلہ کے  ذرائع نے بتایا ہے کہ یکم فروری 2022 سے سعودی عرب کے تمام شہریوں اور رہائشیوں کو اپنی  مدافعتی نظام کو  محفوظ بنانے کے لیے کورونا وائرس ویکسین کی بوسٹر خوراک لگوانا ضروری ہوگا۔  

ذرائع نے وضاحت کی کہ ویکسین کی دوسری خوراک لگوانے کے 8 ماہ بعد بوسٹر شاٹ لازمی ہو جائے گی۔

سعودی میڈیا کے مطابق ہر شہری کو ایک مقامی ایپلیکیشن کے ذریعے اپنے ویکسینیڈڈ(immune status) ہونے کی تصدیق کرنا ہوگی جس کے بعد وہ کسی بھی  سماجی، اقتصادی، تجارتی، ثقافتی، سائنسی، تفریحی یا کھیلوں کی تقریب میں شرکت کرسکتا ہے۔

مزید خبریں :