دنیا
Time 04 دسمبر ، 2021

رواں سال کے آخری سورج گرہن کا آغاز ہوگیا

سورج گرہن کا آغاز پاکستانی وقت کے مطابق صبح 10 بج کر 29 منٹ پر ہوگا جب کہ سورج کو مکمل گرہن دوپہر 12 بجے لگے گا/  فائل فوٹو
سورج گرہن کا آغاز پاکستانی وقت کے مطابق صبح 10 بج کر 29 منٹ پر ہوگا جب کہ سورج کو مکمل گرہن دوپہر 12 بجے لگے گا/  فائل فوٹو

رواں سال کے آخری مکمل سورج گرہن کا آغاز ہوگیا۔

خبر ایجنسی کے مطابق  جنوبی انٹارکٹیکا میں مکمل سورج گرہن دیکھاجارہاہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق سورج گرہن کا آغاز پاکستانی وقت کے مطابق صبح 10 بج کر 29 منٹ پر ہونا تھا اور سورج کو مکمل گرہن دوپہر 12 بجے لگے گا۔

محکمہ موسمیات کا بتانا ہے کہ سورج گرہن کا اختتام دوپہر 2 بج کر37 منٹ پرہوگا، سورج گرہن جنوبی افریقا، جنوبی آسٹریلیا اور جنوبی امریکا میں نظر آئے گا۔

اس کے علاوہ سال کا آخری مکمل سورج گرہن بحر ہند ، بحر اوقیانوس، بحر الکاہل، انٹارکٹیکا میں بھی دیکھا جاسکے گا جب کہ پاکستان میں اس کا نظارہ نہیں کیا جاسکے گا۔

مزید خبریں :