04 دسمبر ، 2021
انگلینڈ میں اومی کرون کے 55 فیصد کیسز کورونا ویکسین کی دونوں خوراکیں لگوانے والوں میں سامنے آئے۔
برطانوی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق ماہرین کو خدشہ ہے اومی کرون پر موجودہ ویکسین کا اثر نہیں ہوتا۔
دوسری جانب سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ اومی کرون جنوبی افریقا میں کورونا کی ڈیلٹا قسم سے زیادہ تیزی سے پھیل رہا ہے، ڈیلٹا کے مقابلے میں بیماری دوبارہ لاحق ہونےکا خدشہ بھی تین گنا زیادہ ہے۔
عالمی ادارہ صحت کے ریجنل ڈائریکٹر کا کہنا ہے کہ جغرافیائی طور پر اومی کرون کا پھیلاؤ اتنا وسیع ہے جتنا موجودہ صورتحال میں رپورٹ نہیں کیا جا رہا۔
ان کا کہنا تھا کہ ہم کورونا کے پہلے ڈیلٹا ویرینٹ سے بھی سبق سیکھ چکے ہیں لہٰذا تمام ممالک کو نئے ویرینٹ اومی کورونا کے لیے تیار رہنا چاہیے۔