سندھی ثقافت کا دن بھرپور جوش و خروش سے منایا گیا

سندھ کی عظیم ثقافت کو اجاگر کرنے کے لیے سندھ بھر میں سندھی کلچر ڈے جوش وخروش سے منایا گیا،مختلف شہروں میں ریلیاں نکالی گئیں،رنگا رنگ تقاریب میں بچوں بڑوں سب نے سندھی گیتوں پر رقص کیا۔

کراچی، حیدرآباد، لاڑکانہ اور میرپورخاص سمیت صوبے بھر میں سندھی ثقافت کی مناسبت سے  تقریبات  منعقد ہوئیں جبکہ ملک کے دیگر شہروں میں بھی کلچر ڈے منا گیا۔

سندھی ثقافت کے دن  کے موقعے پرکراچی پریس کلب اور اطراف میں لوگوں کی بڑی تعداد سندھ ٹوپی اجرک پہنیں ثقافتی گیتوں پر جھومتی رہی اور سندھ کے حق میں سدائیں لگاتی رہی ۔

کراچی میں سندھ کلچر فیسٹیول کےآخری روز سندھی ثقافت کے رنگ نمایاں  رہے اور طلبہ نے ٹیبلو پیش کیے  جبکہ عمر شریف اور معین اختر کو خراجِ عقیدت پیش کیا  بھی پیش کیا گیا۔

حیدرآباد میں بھی سندھی کلچر ڈے کے موقعے پر مختلف علاقوں سے ریلیاں نکالی گئیں  جبکہ پریس کلب کے سامنے منعقد تقریب میں سندھ کے روایتی گیتوں پر رقص بھی کیا گیا۔

اس کے علاوہ سکھر میں اسکولوں کے بچوں نے ٹیبلو پیش کیا جبکہ خیرپور میں بچے،بڑے سب سندھی ٹوپی اور اجرک کے رنگوں میں نظر آئے۔

بدین میں خواتین کی تیاریاں بھی کسی سے کم نہیں تھی جبکہ میرپورخاص میں بچوں نے سندھی گیتوں پررقص کیا۔

سندھی کلچر ڈے کے موقع پر لاڑکانہ،نواب شاہ،گھوٹکی،پڈعیدن،ٹنڈومحمدخان،جیکب آباد ،نوشہروفیروز،دادو،میھڑ میں بھی ریلیاں نکالی گئیں  جبکہ رنگا رنگ تقاریب  میں سندھی تقافت سے محبت کا والہانہ اظہارکیا گیا۔

اس کے علاوہ کوئٹہ میں بھی سندھی ثقافت کا دن منایا گیا کوئٹہ میں سندھی ثقافت کے دن کی مناسبت سے جامو ٹ اسٹوڈنٹس کونسل کےزیراہتمام پریس کلب میں تقر یب کا انعقاد کیا گیا ۔

تقریب میں شرکاء سندھی ا جرک اور ٹوپی پہنے شریک ہوئے اور روایتی رقص بھی پیش کیا گیا ۔

مزید خبریں :