Time 06 دسمبر ، 2021
پاکستان

سری لنکن شہری پریانتھا کی میت کولمبو روانہ

سری لنکن شہری پریانتھا کمار کی میت لے جانے کے لیے سری لنکن سفارتخانے کے اہلکار علی الصبح اسپتال پہنچے/ فائل فوٹو
سری لنکن شہری پریانتھا کمار کی میت لے جانے کے لیے سری لنکن سفارتخانے کے اہلکار علی الصبح اسپتال پہنچے/ فائل فوٹو 

لاہور: سری لنکاکے مقتول شہری پریانتھا کمارا کی میت کولمبو روانہ کردی گئی۔

سیالکوٹ میں ہجوم کے ہاتھوں بے دردی سے قتل کیے جانے والے نجی فیکٹری کے منیجر اور سری لنکن شہری پریانتھا کمارا کی میت لے جانے کے لیے سری لنکن سفارتخانے کے اہلکار علی الصبح اسپتال پہنچے جہاں اہلکاروں نے پریانتھاکی میت پر پھول رکھے۔

پریانتھا کمارا کی میت کو سیالکوٹ سے لاہور لایا گیا اور اس موقع پر وزیراعلیٰ پنجاب کی نمائندگی صوبائی وزیر اقلیتی امور اعجاز عالم نے کی، عثمان بزدار کو اہم میٹنگ کے باعث اسلام آباد جانا پڑا۔

مقتول فیکٹری منیجر  پریانتھا کمارا کی آخری رسومات کولمبو میں ادا کی جائیں گی۔

پریانتھا کمارا کی میت روانگی کیلئے موجود: فوٹو سوشل میڈیا
پریانتھا کمارا کی میت روانگی کیلئے موجود: فوٹو سوشل میڈیا

پسِ منظر

خیال رہے کہ 3 دسمبر کو اسپورٹس گارمنٹ کی فیکٹری کے غیر مسلم سری لنکن منیجر پریانتھا کمارا پر فیکٹری ورکرز نے مذہبی پوسٹر اتارنے کا الزام لگا کر حملہ کردیا، پریانتھا کمارا جان بچانے کیلئے بالائی منزل پر بھاگے لیکن فیکٹری ورکرز نے پیچھا کیا اور چھت پر گھیر لیا۔

انسانیت سوز خونی کھیل کو فیکٹری گارڈز روکنے میں ناکام رہے، فیکٹری ورکرز منیجر کو مارتے ہوئے نیچے لائے ، مار مار کر جان سے ہی مار دیا، اسی پر بس نہ کیا، لاش کو گھسیٹ کر فیکٹری سے باہر چوک پر لے گئے، ڈنڈے مارے، لاتیں ماریں اور پھر آگ لگا دی۔


مزید خبریں :