Geo News
Geo News

پاکستان
25 اکتوبر ، 2012

عید قربان:اوزاروں کی قیمتوں میں ہوشربااضافہ

عید قربان:اوزاروں کی قیمتوں میں ہوشربااضافہ

لاہور…عید الاضحی کی آمد پر جہاں نئے جوتے اور ملبوسات خریدے جارہے ہیں وہیں سنت ابراہیمی کی ادائیگی کے لئے خصوصی طور پر چھریوں ، کلہاڑیوں اور دیگرا شیاء کی خریداری بھی زور و شور سے جاری ہے۔ عید قربان کے لئے ملک کے دیگر حصوں کی طرح وادی سوات میں بھی بھرپورتیاریاں جاری ہیں ،ایک طرف مویشی منڈیوں اور بازاروں میں لوگوں کارش ہے تو دوسری جانب لوہاروں کی دکانوں پر بھی رش دیکھا جارہا ہے، جہاں نئی چھریاں، کلہاڑیاں اور دیگراوزار خریدنے کے ساتھ ساتھ پرانے اوزاروں کو تیز کرانے کا سلسلہ بھی جاری ہے، شہریوں کاکہنا ہے کہ گذشتہ سال کے مقابلے میں اس سال ان اوزاروں کی قیمتوں میں بہت زیادہ اضافہ ہوا ہے لیکن وہ سنت ابراہیمی کی ادائیگی کے لئے پرعزم ہیں۔لوہاروں کی دکانوں میں صبح سے شام تک چھریاں، کلہاڑیاں تیزکرانے اور مڈھیوں کی خریداری کا سلسلہ جاری رہتا ہے جبکہ دکانوں میں خوبصورت ڈیزائین والے قربانی کے یہ اوزار موجود ہیں ، دکانداروں کاکہنا ہے کہ اوزاروں کی قیمتوں میں اضافہ لوہے کی قیمتوں میں اضافے کے باعث ہوا ہے۔کچھ دکانداروں کاکہنا ہے کہ چھریوں کی قیمتوں میں اضافے کے بعد ان کا کاروبار گذشتہ سال کے مقابلے میں کمزور ہوگیا ہے تاہم ان کو امید ہے کہ رفتہ رفتہ کاروبار بہتر ہوجائے گا۔عوام کاکہناہے کہ قربانی کے جانوروں کے ساتھ ساتھ چھریوں کی قیمتوں میں بھی بے تحاشہ اضافہ اضافہ ہوگیا ہے جس کے باعث ان کی مشکلات مزید بڑھ گئی ہیں ۔

مزید خبریں :