پاکستان
Time 06 دسمبر ، 2021

این اے 133 میں نمایاں کارکردگی، آصف زرداری کی پرجوش انٹری، پارٹی ترانے پر جھوم اٹھے

لاہور کے حلقہ این اے 133 کے ضمنی انتخاب میں پیپلز پارٹی کے امیدوار اسلم گل کی نمایاں کارکردگی پر بلاول ہاؤس لاہور میں کارکنوں کے اعزاز میں تقریب ہوئی جس میں سابق صدر آصف زرداری نے پرجوش انٹری دی۔

آصف علی زرداری نے اسٹیج پر آکر کارکنوں کے سامنے ہاتھ لہرائے، پارٹی ترانے پر جھوم اٹھے۔

کارکنوں سے خطاب میں کہا کہ میاں صاحب نے اقتدار میں آنے کےبعد حلقے چھوٹے کیے ، ورنہ جب یہ بڑا حلقہ تھا یہاں سے بی بی بھی جیتی تھیں، ہم پھر اقتدار میں آکر حلقے بڑے کریں گے۔

ان کا کہنا تھاکہ گزشتہ روز بھی اگر ووٹرز کوباہر نکال لیتے تو ہم 50 ہزار ووٹ حاصل کرلیتے۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز لاہور میں قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 133 کے ضمنی انتخاب میں مسلم لیگ (ن) کی شائستہ پرویز ملک نے کامیابی حاصل کی۔

تمام 254 پولنگ اسٹیشنز کے غیرحتمی و غیرسرکاری نتائج کے مطابق مسلم لیگ ن کی شائستہ پرویز 46811 ووٹ لےکر کامیاب قرار پائیں۔

غیرسرکاری نتیجے کے مطابق پیپلزپارٹی کے اسلم گِل 32313 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔

مزید خبریں :