Time 07 دسمبر ، 2021
پاکستان

مریم نواز کی بیٹے جنید صفدر کی شادی کے حوالے سے میڈیا اور عوام سے اپیل

مریم نواز نے ٹوئٹر پر اس حوالےسے پیغام جاری کیا ہے جس میں انہوں نے عوام اور میڈیا سے درخواست کی ہے— فوٹو: فائل
مریم نواز نے ٹوئٹر پر اس حوالےسے پیغام جاری کیا ہے جس میں انہوں نے عوام اور میڈیا سے درخواست کی ہے— فوٹو: فائل

پاکستان مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے اپنے بیٹے جنید صفدر کی شادی کے حوالے سے میڈیا اور عوام سے اپیل کی ہے۔

سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری بیان میں مریم نواز نے لکھا کہ ’میرے بیٹے کی شادی ایک نجی ، خاندانی معاملہ ہے۔ میں، ہر ماں کی طرح یہ حق رکھتی ہوں کہ مجھے اس موقع پر کھل کر خوشی منانے کا موقع ملے اور اس میں سیاسی تبصرے بازی کی دخل اندازی نہ ہو،‘

مریم نے مزید لکھا کہ ’میں میڈیا اور ہر شخص سے مؤدبانہ گزارش کرتی ہوں کہ میرے خاندان کی پرائیوسی کا احترام کریں، شکریہ۔‘

خیال رہے کہ مریم نواز اور کیپٹن (ر) صفدر کے بیٹھے جنید صفدر کی شادی کی تقریبات رائیونڈ میں جاری ہیں اور گزشتہ دنوں مریم نواز اور حمزہ شہباز کے گانا گانے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھیں۔

جنید صفدر کا نکاح 22 اگست کو عائشہ سیف کے ہمراہ لندن میں ہوا تھا جس میں ان کے قریبی رشتہ داروں سمیت دوست احباب نے شرکت کی تھی۔

اب رائیونڈ میں ان کے ولیمے کی تیاریاں جاری ہیں جو 17دسمبر کو ہوگا۔ 

مزید خبریں :