کھیل
Time 08 دسمبر ، 2021

ساجد خان نے ثقلین مشتاق کا ریکارڈ برابر کردیا

ساجد خان اننگز  میں 8 کھلاڑیوں کو آؤٹ کرنے والے پاکستان کے دوسرے آف اسپنر بن گئے۔

پاکستان اور بنگلادیش کے درمیان ڈھاکا میں ہونے والے ٹیسٹ میچ میں قومی ٹیم کے آف اسپنر ساجد خان نے بنگلادیشی بیٹنگ لائن کی دھجیاں بکھیر دیں۔

ساجدخان اننگز میں 8 وکٹیں لینے والے پاکستان کے دوسرے آف اسپنر بن گئے ہیں۔ 

اس سے قبل قومی ٹیم کے موجودہ عبوری ہیڈ کوچ ثقلین مشتاق ٹیسٹ میچ کی ایک اننگز میں 8 وکٹیں حاصل کرچکے ہیں۔

دوسری جانب لیگ اسپنر عبدالقادر نے 1987 میں انگلینڈ کے خلاف 56 رنز دیکر 9 وکٹیں حاصل کی تھیں جب کہ سرفراز نواز نے 1979 میں آسٹریلیا کے خلاف 86 رنز دیکر 9 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا تھا۔

ڈھاکا ٹیسٹ میں ساجد خان کی شاندار بولنگ کے باعث بنگلادیش کی پوری ٹیم 87 رنز پر پویلین لوٹ گئی اور صرف  14 رنز کے فرق سے فالو آن کا شکار ہوگئی۔

خیال رہے کہ کھیل کے چوتھے روز پاکستان نے اپنی پہلی اننگز 300 رنز 4 کھلاڑی آؤٹ پر ڈکلیئر کر دی تھی۔ 

بنگلادیش کو اننگز کی شکست سے بچنے کے لیے اب 213 رنز درکار ہیں۔


مزید خبریں :