کترینہ وکی کی محبت کا آغاز کیسے ہوا؟

بھارتی میڈیا پر کترینہ وکی کی لو اسٹوری کے آغاز سے متعلق ایک رپورٹ شیئر کی گئی ہے:فوٹوفائل
بھارتی میڈیا پر کترینہ وکی کی لو اسٹوری کے آغاز سے متعلق ایک رپورٹ شیئر کی گئی ہے:فوٹوفائل  

 بالی وڈ اداکارہ کترینہ کیف اور وکی کوشل کی شادی کی خبریں ان دنوں میڈیا کی زینت بنی ہوئی ہیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق 3 روزہ شادی کی تقریبات کا آغاز سنگیت سے ہوا جس کے بعد  جوڑے کی مہندی کی تقریب آج ہوگی جب کہ کل 9 دسمبر کو ان کی شادی اور  10 دسمبر کو کترینہ وکی کا ولیمہ ممبئی میں ہوگا۔

اس کے باوجود دونوں اداکاروں کے مداح یہ جاننا چاہتے ہیں کہ کترینہ وکی کی لو اسٹوری کا آغاز کب ہوا؟

مداح اس حوالے سے  تجسس کا شکار ہیں کہ کترینہ اور وکی جو ایک ساتھ کبھی اسکرین پر ایک ساتھ نہیں دیکھے گئے ان کی اچانک ڈیٹ کی خبریں میڈیا کی زینت بننے لگیں تاہم دونوں اداکاروں کی جانب سے بارہا ان خبروں کی تردید کی جاتی رہی۔

 اب بھارتی میڈیا پر کترینہ اور وکی کی لو اسٹوری کے آغاز سے متعلق ایک رپورٹ شیئر کی گئی ہے جس کے مطابق دونوں کی لو اسٹوری کا آغاز 2018 میں کافی ود کرن شو میں ہوا۔

2018میں کترینہ نے کافی ود کرن میں دعویٰ کیا تھا کہ وہ اداکار وکی کوشل کے ساتھ اسکرین پر اچھی لگیں گی اور جب یہی بات کافی ود کرن میں وکی کوشل کو بتائی گئی تو وہ بھی سن کر انتہائی خوش دِکھے جس کے بعد  دونوں کی ڈیٹنگ کی خبریں میڈیا کی زینت بننے لگی ۔

 بعد ازاں 2019 میں وکی نے ایک اسٹیج کے دوران کترینہ کو اپنی مزاحیہ باتوں میں پھنسا کر سر عام آئی لو یو بولنے پر بھی مجبور کردیا تھا۔

مزید خبریں :