Time 08 دسمبر ، 2021
پاکستان

ایم ڈی کیٹ میں 65 فیصد سے کم نمبرز والے طلبہ کو داخلہ نہ دیا جائے، پی ایم سی

پاکستان میڈیکل کمیشن(پی ایم سی) نے پاکستان بھر کے میڈیکل اور ڈینٹل کالجز کو خبردار کیاہےکہ ایم ڈی کیٹ میں 65 فیصد سے کم نمبر والے طلبہ کو داخلہ نہ دیا جائے۔

 پی ایم سی کا کہنا ہے کہ 65 فیصد سے کم نمبر حاصل کرنے والے طلبہ کو داخلہ دینے پر کالجز کی رجسٹریشن منسوخ کردی جائے گی۔

پی ایم سی  کے مطابق  پاکستان میڈیکل کمیشن سے ایم ڈی کیٹ پاس سرٹیفکیٹ حاصل نہ کرنے والے طلبہ میڈیکل اور ڈینٹل کالجوں میں داخلے کے اہل نہیں۔

اس کے علاوہ پی ایم سی سے غیر رجسٹرڈ طلبہ کو پاکستان میڈیکل کمیشن ایم بی بی ایس اور بی ڈی ایس کی ڈگریاں نہیں دے گا۔

واضح رہے کہ حکومت سندھ نے گزشتہ روز  میڈیکل اینڈ ڈینٹل کالج ایڈمیشن ٹیسٹ (ایم ڈی کیٹ) میں 50 فیصد نمبرز لینے والے طلبہ و طالبات کو سندھ کے میڈیکل کالجز میں داخلہ دینے کے لیے نوٹیفکیشن جاری کیا تھا۔

مزید خبریں :