09 دسمبر ، 2021
شادی کی تقریب کے حوالے سے متعدد پابندیوں کے باوجود کترینہ اور وکی کی شادی کی تقریب کے اندرونی مناظر لیک ہوگئے۔
بھارتی میڈیا کے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر کترینہ کیف اور وکی کوشل کی شادی کے مقام اور راجستھان کے قلعہ سکس سینس فورٹ کے کچھ خصوصی مناظر شیئر کیے گئے ہیں۔
ان مناظر میں کترینہ اور وکی کی شادی میں شریک مہمانوں کو قلعہ سکس سینس فورٹ میں گزرتے دیکھا جاسکتا ہے جب کہ ایک تصویر میں کترینہ کی بہن کو قلعے کےکوریڈور میں دیکھا گیا ہے۔
تصاویر میں مردوں سمیت ایک خاتون بھی بچے کو گود میں لیے قلعہ کے کوریڈور سے گزرتی دیکھی جاسکتی ہیں۔
دوسری تصاویر سکس سینس فورٹ کی ہیں جس میں قلعہ کو شادی کے لیے روشنیوں سے سجایا گیا ہے۔
بھارتی میڈیا کے دعوے کے مطابق کترینہ وکی کی شادی میں بہت زیادہ مہمانوں کے بجائے صرف 120 مہمان شرکت کریں گے۔
بھارتی میڈیا کا دعویٰ ہے کہ وکی کترینہ کی بارات 7 گھوڑوں پر لائیں گے جب کہ شادی دو مختلف مذاہب کے تحت ہوگی، پہلے طریقے میں اداکار جوڑی ہندوانہ رسم ورواج کے تحت شادی کرے گی اور دوسرے طریقے میں وائٹ ویڈنگ کے تحت شادی ہوگی۔