Time 09 دسمبر ، 2021
کھیل

شاہد آفریدی آخری پی ایس ایل کس ٹیم کی طرف سے کھیلیں گے؟ اعلان ہوگیا

پی ایس ایل کے پچھلے ایڈیشن میں شاہد آفریدی نے ملتان سلطانز کی نمائندگی کی تھی۔ —فوٹو: فائل
پی ایس ایل کے پچھلے ایڈیشن میں شاہد آفریدی نے ملتان سلطانز کی نمائندگی کی تھی۔ —فوٹو: فائل 

پاکستان سپر لیگ( پی ایس ایل) کے ساتویں ایڈیشن کے لیے ٹیموں کے درمیان کھلاڑیوں کا تبادلہ ہوا ، بوم بوم شاہد آفریدی کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے ہو گئے ، جبکہ اعظم خان اسلام آباد یونائیٹڈ کا حصہ بن گئے۔

پی سی بی کے مطابق پی ایس ایل7 میں شاہد آفریدی کوئٹہ گلیڈی ایٹرز سے کھیلیں گے جبکہ یہ ان کا  الوداعی پی ایس ایل ایڈیشن ہوگا ۔

شاہد آفریدی کا کہنا ہے کہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز جوائن کرنے کے لیے بہت پرجوش ہیں یہ انکی الوداعی پی ایس ایل ہے ، خواہش ہے کہ اختتام ٹرافی کے ساتھ ہو ۔

واضح رہے کہ  پی ایس ایل کے پچھلے ایڈیشن میں شاہد آفریدی نے ملتان سلطانز کی نمائندگی کی تھی۔

 شاہد آفریدی کے علاوہ ملتان سلطانز کے جیمز ونس بھی کوئٹہ گلیڈی ایٹرز میں شامل ہوگئے۔

رپورٹس کے مطابق دونوں فرنچائز نے ٹریڈ کی ہے جس کے بعد ملتان سلطانز نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ڈائمنڈ اور سلور راؤنڈز کی پکس لی ہیں ۔

دوسری جانب افتخار احمد اور اعظم خان کے لیے فرنچائز میں تبادلہ ہوا ہے اعظم خان اسلام آباد یونائیٹڈ جبکہ افتخار احمد کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی جانب سے کھیلیں گے ۔

پاکستان سپر لیگ کے لیے ڈرافٹنگ اتوار کو لاہور میں ہوگی جبکہ ٹورنامنٹ کا آغاز 27 جنوری سے کراچی میں ہوگا۔

مزید خبریں :