Time 10 دسمبر ، 2021
پاکستان

ولیمہ ابو جان نواز شریف کے بغیر ادھورا ہے: جنید صفدر

جنید صفدر کے ولیمے کی تقریب 17 دسمبر کو لاہور میں ہوگی جس کی تیاریاں زور و شور سے جاری ہیں: فوٹو سوشل میڈیا
جنید صفدر کے ولیمے کی تقریب 17 دسمبر کو لاہور میں ہوگی جس کی تیاریاں زور و شور سے جاری ہیں: فوٹو سوشل میڈیا

مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز کے بیٹے جنید صفدر کی شادی بھی ان دنوں خبروں کی زینت بنی ہوئی  ہے اور شادی کی خوشی میں منعقد کی جانے والی تقاریب کی مختلف ویڈیوز بھی سوشل میڈیا پر زیر گردش ہیں۔

جنید صفدر کے ولیمے کی تقریب 17 دسمبر کو لاہور میں ہوگی جس کی تیاریاں زور و شور سے جاری ہیں۔

اس سے قبل نجی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے جنید صفدر نے ولیمے  میں گلوکاری اور ہنی مون پلانز کےحوالے سے بات کی۔

انہوں نے کہا کہ ہنی مون کے لیے  ابتدائی طور پر منصوبوں کو حتمی شکل دی گئی تھی تاہم اب کورونا کے باعث ہنی مون کے مقام کا انتخاب تاخیر کا شکار ہے جسے کورونا کی مزید تفصیلات کو مد نظر رکھتے ہوئے منتخب کیا جائے گا۔

جنید صفدر نے بتایا کہ نکاح کی طرح ولیمے میں بھی گلوکاری کے لیے کوئی منصوبہ بندی نہیں کی لیکن چونکہ نکاح ایک خاندانی تقریب تھی لہٰذا اس دن اپنے پسندیدہ گانے سے چند سطریں گائیں۔

اس دوران جنید صفدر نے حمزہ شہباز کی گلوکاری کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ ان کے انکل حمزہ ان سے کہیں زیادہ بہتر گاتے ہیں۔

 ولیمے میں نواز شریف کی شرکت نہ کرنے پر جنید صفدر نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ان کا ولیمہ ابوجان نواز شریف، ماموں حسن، حسین، خالہ اسماء اور علی ڈار خالو کے بغیر ادھورا رہے گا۔

مزید خبریں :