10 دسمبر ، 2021
کراچی گرین لائن منصوبے کی افتتاحی تقریب میں وزیراعظم عمران خان کے پہنچنے سے قبل بدنظمی ہوگئی۔
گرین لائن منصوبے کی افتتاحی تقریب میں نہ بلانے پر تحریک انصاف کے کارکنان نے گرین لائن انڈرپاس میں احتجاج اور دھرنا دیا۔
گرین لائن کی افتتاحی تقریب میں وزیراعظم کے پہنچنے سے قبل بدنظمی ہوئی اور اس دوران ایم پی اے جمال صدیقی ناراض کارکنوں کو مناتے رہے۔
مظاہرے کے دوران کارکنان اور سکیورٹی اہلکاروں میں تلخ کلامی بھی ہوئی۔
خیال رہے کہ وزیراعظم عمران خان نے کراچی میں گرین لائن بس ریپڈ ٹرانزٹ (BRT) سروس منصوبے کے آزمائشی آپریشنز کا افتتاح کردیا۔