ورمالا پہننے کے بعد وکی نے ایسا کیا کہا کہ کترینہ کی آنکھیں نم ہوگئیں؟

بالی وڈ اداکارہ کترینہ کیف اور اداکار وکی کوشل 9 دسمبر کو راجستھان میں ایک نجی تقریب میں رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئے —فوٹو: کترینہ کیف انسٹاگرام
بالی وڈ اداکارہ کترینہ کیف اور اداکار وکی کوشل 9 دسمبر کو راجستھان میں ایک نجی تقریب میں رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئے —فوٹو: کترینہ کیف انسٹاگرام

بالی وڈ اداکارہ کترینہ کیف اور اداکار وکی کوشل 9 دسمبر کو راجستھان میں ایک نجی تقریب میں رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئے۔

رپورٹس کے مطابق وکی کوشل باراتیوں کے ساتھ ایک قدیم زمانے کی کار میں  شادی کے منڈپ پہنچے جہاں وکی کے ہمراہ ان کے بھائی سنی ، ان کا دوست  اور کچھ خاندان کے افراد  تھے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق جوڑے نے روایتی انداز میں شادی کے پھیرے لیے چنانچہ جب وکی نےورمالا پہننے کے بعد ایک تقریر کی تو کترینہ بہت جذباتی ہوگئیں۔

رپورٹس کے مطابق ورمالا کی تقریب  کے فورا بعد وکی نے ایک بہت ہی دلکش تقریر کی کہ کس طرح کترینہ نے ان  کی زندگی بدل دی اور پھر اداکار نے کترینہ سے پیار کا اظہار بھی کیا۔

بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ وکی کی پیار بھری تقریر سن کرکترینہ خوشی سے جذباتی ہوگئیں اور وہ تقریباً رو پڑیں۔

مزید خبریں :