Time 11 دسمبر ، 2021
پاکستان

عرفان علی مہر قتل کیس میں اہم پیش رفت، مقتول کا سالا اور ہم زلف گرفتار

کراچی میں قتل کیے گئے سندھ بارکونسل کے سیکرٹری عرفان علی مہرکے کیس میں پیش رفت ہوئی ہے۔

مقتول کے سالے اکبر مہر اور  ہم زلف رحیم بخش مہر کو گڑھی یاسین سے گرفتار کرلیا گیا ہے۔

گرفتاری کیلئے کارروائی محکمہ انسداد دہشتگردی (سی ٹی ڈی)  کراچی کی ٹیم نےکی۔

خیال رہے کہ عرفان علی مہر کو  یکم دسمبر کو کراچی کے علاقے گلستان جوہر میں فائرنگ کرکے قتل کر دیا گیا تھا جب وہ اپنی بچی کو اسکول چھوڑ کر واپس آرہے تھے۔

مزید خبریں :