دنیا
Time 11 دسمبر ، 2021

کیا برطانیہ میں اومی کرون کا سونامی آنے والا ہے؟

کیا برطانیہ میں اومی کرون کا سونامی آنے والا ہے؟ برطانوی حکام نے خبردار کیا ہے کہ کورونا کے نئے ویرینٹ اومی کرون پھیلنے کی موجودہ شرح برقرار  رہی تو رواں ماہ کے آخر تک 10 لاکھ سے زائد افراد متاثر ہوسکتے ہیں۔

برطانوی ہیلتھ سکیورٹی ایجنسی نے خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ کوروناویکسین کے بوسٹر شاٹس اومی کرون ویرینٹ کے خلاف 71 سے 75 فیصد تحفظ دیتے ہیں۔

علاوہ ازیں اومی کرون کے خطرے کے پیش نظر برطانوی وزیراعظم بورس جانسن کی رہائش گاہ میں کرسمس پارٹی منسوخ کردی گئی۔

ادھر بھارتی ریاست مہاراشٹر میں مزید 8 افراد میں اومی کرون کی تشخیص ہوئی ہے جس کے بعد ممبئی میں دو روز  تک بڑے اجتماعات پر  پابندی عائد کردی گئی ہے۔

مزید خبریں :