13 دسمبر ، 2021
برائیڈل فیشن ویک میں جھلملاتے ملبوسات میں ستاروں کی کہکشاں ریمپ پر اتر آئی۔
عمیر جسوال اور شازیہ منظور نے ایونٹ میں 4 چار چاند لگادیے، رابعہ بٹ، یمنیٰ زیدی، عروہ حسین ،علیزے شاہ، ریشم شو اسٹاپر بنیں۔
علیزے شاہ ریمپ پر گر پڑیں جنہیں شازیہ منظور نے سنبھالا۔ اس کے علاوہ اداکارہ اشنا شاہ بھی گرتے گرتے بچیں، دائیں دیکھا، بائیں دیکھا اور حاضرین کو خاموش رہنے کا اشارہ کیا،عروسی لباس سنبھالا اور ریمپ پر دوبار واک شروع کردی۔