Time 13 دسمبر ، 2021
پاکستان

شہباز 50 لاکھ امریکی ڈالرز کی منی لانڈرنگ میں ملوث پائے گئے، ایف آئی اے کا چالان جمع

وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) نے مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف، ان کے صاحبزادوں حمزہ شہباز اور سلیمان شہباز اور دیگر کے خلاف 16 ارب روپےکی منی لانڈرنگ کا چالان عدالت میں جمع کرا دیا۔

بینکنگ جرائم کی عدالت میں7 والیمز پر مشتمل جمع کرائےگئے چالان میں شہباز شریف اور حمزہ شہباز کو  مرکزی ملزم نامزد جبکہ 14 بےنامی کھاتے دار چپڑاسیوں،کلرکوں اور 6 سہولت کاروں کو شریک ملزم ٹھہرایا گیا۔

ایف آئی اے نے چالان میں گواہوں کی فہرست بھی دی ہے اور کہاہے کہ سلیمان شہباز سمیت 3 ملزمان اس مقدمے میں اشتہاری ہو چکے ہیں۔

چالان میں کہاگیاکہ شریف فیملی کے چپڑاسیوں اور کلرکوں کے ناموں پر مختلف بینکوں میں اکاؤنٹس چلائے گئے، 18 بینک اکاؤنٹس میں17ہزار سے زائد ٹرانزکشنز کی منی ٹریل کا تجزیہ کیا گیا، تفتیش میں ٹھوس شواہد سامنے آئے کہ اکاؤنٹس میں بھاری رقم چھپائی گئی، شہبازشریف کو نذرانہ کے طور پر دی گئی رقم ان ہی اکاؤنٹس میں شامل ہے۔

چالان میں مزید کہاگیاکہ شہباز شریف 50 لاکھ امریکی ڈالرز سے زائد کی منی لانڈرنگ میں براہِ راست ملوث تھے، شہبازشریف نے بیرون ملک ترسیلات بحرین کی ایک خاتون کے نام اسحاق ڈار کی مدد سے کیں۔

مزید خبریں :