دنیا
Time 13 دسمبر ، 2021

اسرائیلی وزیراعظم کی ابوظبی کے ولی عہد شیخ محمد بن زاید النہیان سے ملاقات

متحدہ عرب امارات کے دارالحکومت ابوظبی میں اسرائیلی وزیراعظم نفتالی بینیٹ نے امارات کی مسلح افواج کے نائب سربراہ اور ریاست ابوظبی کے ولی عہد شیخ محمد بن زاید النہیان سے ملاقات کی۔

گزشتہ روز  اسرائیلی وزیراعظم نفتالی بینیٹ پہلے سرکاری دورے پر متحدہ عرب امارات کے دارالحکومت ابوظبی پہنچے تھے اور یہ کسی بھی اسرائیلی وزیراعظم کا امارات کا پہلا سرکاری دورہ  ہے۔

دورے کے دوران نفتالی بینیٹ نے ابوظبی کے ولی عہد شیخ محمد بن زاید النہیان سے ملاقات کی۔

ملاقات میں ولی عید شیخ محمد بن زاید النہیان نے مشرق وسطیٰ میں استحکام کی امید کا اظہار کرتے ہوئے دونوں قوموں اور خطے کے عوام کے مفادات میں مزید مثبت اقدامات کی طرف تعاون پر مبنی تعلقات آگے بڑھانے پر بات کی۔

اسرائیلی حکام نے ملاقات کو تاریخی قراردیا اور اسرائیلی سفیر نے کہا کہ ایران کا معاملہ اسرائیلی وزیراعظم بات چیت کے ایجنڈے میں تھا اوراسرائیلی وزیراعظم امارات صرف ایرانی معاملے پر بات کرنے کیلئے نہیں آئے۔

اسرائیل اور متحدہ عرب امارات کی دوطرفہ تجارت صرف 2021 میں اب تک تقریباً 500 ملین ڈالر تک پہنچ گئی ہے۔

مزید خبریں :