Time 14 دسمبر ، 2021
کھیل

پیسوں کی اتنی اہمیت نہیں، جو کیٹیگری دی گئی وہ میری بنتی نہیں: کامران اکمل

عمر اور سات سال سے پی ایس ایل کھیلنے کو کیٹیگری تبدیل کرنے کی وجہ بتانا مناسب نہیں ہے: کامران اکمل—فوٹو: فائل
عمر اور سات سال سے پی ایس ایل کھیلنے کو کیٹیگری تبدیل کرنے کی وجہ بتانا مناسب نہیں ہے: کامران اکمل—فوٹو: فائل

ٹیسٹ کرکٹر کامران اکمل نے چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ رمیز  راجا کا کھلاڑیوں کی کیٹیگری کی تبدیلی پر تبصرے کو نامناسب قرار دیدیا۔

کامران اکمل نے رمیز راجا کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ کرکٹر کی حیثیت سے مجھے ابھی کھیلنا ہے، فٹ رہا اور پرفارمنس دی تو 10 سال بھی کھیل سکتا ہوں، عمر اور سات سال سے پی ایس ایل کھیلنے کو کیٹیگری تبدیل کرنے کی وجہ بتانا مناسب نہیں ہے۔

وکٹ کیپر بیٹر کا کہنا ہے کہ ہم پاکستان کے لیے اور اپنی لیگ کے لیے کھیل رہے ہیں، پرفارم کیا ہے تو فرنچائز نے کھلایا ہے، دوسروں کی طرح ان آوٹ ہو کر نہیں کھیلا۔

انہوں نے کہا کہ سینئر کھلاڑیوں نے محنت اور جذبے کی وجہ سے بڑی خدمات دی ہیں، سینئر کھلاڑیوں کے ساتھ یہ برتاؤ اور چیئرمین کا تبصرہ ٹھیک نہیں ہے۔

کامران اکمل نے کہا کہ پپیسوں کی اتنی اہمیت نہیں ہے لیکن جو کیٹیگری دی گئی وہ میری بنتی نہیں ہے۔

واضح رہے کہ پاکستان سپر لیگ کے ساتویں ایڈیشن کے لیے پشاور زلمی نے کامران اکمل کو سلور کیٹیگری میں پک کیا جس کے بعد ٹیسٹ کرکٹر نے پی ایس ایل سے احتجاجاً دستبردار ہونے کا اعلان کیا تھا۔

ضروری نہیں پی ایس ایل کے پہلے ایڈیشن کا ہیرو ساتویں ایڈیشن کا ہیرو رہے: رمیز راجا—فوٹو فائل
 ضروری نہیں پی ایس ایل کے پہلے ایڈیشن کا ہیرو ساتویں ایڈیشن کا ہیرو رہے: رمیز راجا—فوٹو فائل

بعدازاں جب رمیز راجا سے کامران اکمل کے پی ایس ایل سے دستبرداری سے متعلق پوچھا گیا تو انہوں نے کہا کہ ضروری نہیں کہ پی ایس ایل کے پہلے ایڈیشن کا ہیرو ساتویں ایڈیشن کا بھی ہیرو رہے۔

چیئرمین پی سی بی کا کہنا تھا کہ وہ کھلاڑی جو قومی سطح پر ٹیم کا حصہ نہیں ہیں اگر ان کی کیٹیگری میں تبدیلی کی گئی ہے تو اس میں کوئی برائی نہیں ہے، ہم نے فرنچائزز کو بھی کہا ہے کہ ایسے نوجوانوں کو مواقع فراہم کریں جو مستقبل میں پاکستان کے لیے کھیل سکتے ہیں۔

مزید خبریں :