Time 14 دسمبر ، 2021
پاکستان

گوادر احتجاج: اسد عمر اور زبیدہ جلال کو مسائل کے حل کی سفارشات مرتب کرنے کی ہدایت

وفاقی کابینہ کے اجلاس میں وزیراعظم نے وفاقی وزرا اسد عمر اور  زبیدہ جلال کو جلد گوادر کا دورہ کرنے کی ہدایت کی ہے۔

دونوں وزرا کو گوادر کے عوام کے مسائل کے جلد حل کی سفارشات مرتب کرنے کی ہدایت بھی کی گئی ہے۔

وزیراعظم کی سربراہی میں ہونے والے وفاقی کابینہ کے اجلاس میں پاکستان اور تاجکستان کے درمیان دو طرفہ فضائی روٹ میں تبدیلی کی منظوری دے دی گئی۔

اس کے علاوہ اضافی 50 ہزارٹن یوریا درآمد کرنے کے عمل کو  تیزی سے مکمل کرنے کی منظوری بھی دی گئی، افغان باشندوں کے ویزوں کے لیے سکیورٹی کلیئرنس کی مدت 15 دن کرنے کی بھی منظوری دی گئی۔

وفاقی کابینہ نے تمام شہریوں سے جلد از جلد ویکسین کی دوسری ڈوز لگوانے کی اپیل بھی کی۔

مزید خبریں :