پاکستان
Time 14 دسمبر ، 2021

وزیراعظم سے ملاقات ہوئی تو انھیں بیٹے کے کیس کا علم نہیں تھا، والدہ مدثر نارو

لاپتہ صحافی مدثر نارو کی والدہ راحت محمود نے کہا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان سے جب ملاقات ہوئی تو انھیں اس کیس کا علم نہیں تھا۔

گزشتہ دنوں عدالتی حکم پر وزیراعظم عمران خان نے لاپتہ صحافی مدثر نارو کے اہلخانہ سے ملاقات کی تھی۔

اس ملاقات میں وزیراعظم نے لاپتہ صحافی کے والد، والدہ اور ننھے بیٹے کو ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کروائی تھی۔

اس ملاقات کے حوالے سے مدثر نارو کی والدہ راحت محمود کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم سے جب ملاقات ہوئی تو انھیں اس کیس کا علم نہیں تھا تاہم انھوں نے یقین دہانی کرائی کہ اس سلسلے میں جو کچھ ہو سکا وہ کریں گے اور پھر انہوں نے فون کرنا شروع کردیا۔

ان کا کہنا تھاکہ وزیراعظم بہت محبت اور مہربانی کے ساتھ پیش آئے۔ انھوں نے مزید کہا کہ حکومت کی مالی معاونت نہیں چاہیے، صرف اپنا بیٹا چاہیے۔

مزید خبریں :