Time 15 دسمبر ، 2021
پاکستان

’جنید عمران خان سے زیادہ ہینڈسم، انہیں وزیراعظم بنانے کی درخواست ہے‘

ایک ٹوئٹر اکاؤنٹ کی جانب سے کیا گیا ٹوئٹ لوگوں کی توجہ کا مرکز بن گیا—فوٹو: سوشل میڈیا
 ایک ٹوئٹر اکاؤنٹ کی جانب سے کیا گیا ٹوئٹ لوگوں کی توجہ کا مرکز بن گیا—فوٹو: سوشل میڈیا

مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز کے بیٹے جنید صفدر کی شادی کی تقریبات جاری ہیں۔

جنید صفدر کی شادی کی تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد جہاں صارفین نے دلچسپ تبصرے کیے وہیں ایک ٹوئٹر اکاؤنٹ کی جانب سے کیا گیا ٹوئٹ لوگوں کی توجہ کا مرکز بن گیا۔

وجیہہ شخصیت کے مالک جنید صفدر سے متعلق ٹوئٹر صارف کا کہنا ہے کہ 'جنید صفدر کو پاکستان کا اگلا وزیر اعظم بنانے کی درخواست ہے کیوں کہ جنید صفدر وزیر اعظم عمران سے زیادہ ہینڈسم ہیں'۔

خیال رہے کہ جنید صفدر اور عائشہ سیف کی شادی کی تقریبات کا آغاز گزشتہ ہفتے سے ہوا تھا جب کہ کل اسلام آباد میں ان کی بارات کی تقریب ہوئی۔جنید صفدر کے ولیمے کی تقریب 17 دسمبر کو لاہور میں ہوگی۔

مزید خبریں :