Time 16 دسمبر ، 2021
پاکستان

پہلی بار واٹس ایپ کال ٹریس کرکے ملزمان کی گرفتاری، 5 سرکاری ملازمین بھی شامل

کراچی میں اغوا برائے تاوان کی واردات میں پولیس اور رینجرز کی بڑی کامیابی، پہلی بار واٹس ایپ کال کو ٹریس کرکے ملزمان کو دھرلیا گيا۔

 آٹھ رکنی گینگ میں 5 سرکاری ملازم بھی شامل ہیں۔ ملزمان نے گلشن معمار سے سنار کے بیٹے کے اغوا کیا،دو کروڑ روپے تاوان طلب کیا، 35 لاکھ میں ڈيل ڈن ہوئی، ملزمان نے رقم وصولی کے بعد چھ گھنٹوں میں مغوی کو چھوڑ دیا۔

ونگ کمانڈر رینجرز کرنل سکندر نے پولیس کے ہمراہ پریس کانفرنس میں بتایاکہ تاوان کے طور پر وصول کی گئی رقم میں سے 19 لاکھ 70 ہزار روپے برآمد کرلیے گئے ہیں۔

گرفتار ملزمان میں دو کسٹمز کانسٹیبل، ایک زیر تربیت پولیس اہلکار، ایک ہیڈ کانسٹیبل اور ایک عدالتی ملازم شامل ہے، ملزمان سے 7 نان کسٹم  پیڈ گاڑیاں بھی برآمد ہوئی ہیں۔ 

مزید خبریں :