Time 17 دسمبر ، 2021
پاکستان

’گیس بندش کا سارا کھیل نااہلی چھپانے کیلئے کھیلا جا رہا ہے‘

آل پاکستان ٹیکسٹائلز ملز ایسو ایشن (اپٹما)کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر شاہد ستار گیس بندش کو لے کر حکومت پر برس پڑے اور بندش کو حکومت کی نااہلی چھپانے کا کھیل قرار دے دیا۔

جیو نیوز کے پروگرام آج شاہ زیب خان زادہ کے ساتھ میں گفتگو کرتے ہوئے  اپٹما کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر شاہد ستار کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم کے مشیر برائے  تجارت عبدالرزاق داؤد کی موجودگی میں وزیر توانائی حماد اظہر نے وعدہ کیا تھا کہ پنجاب کی ٹیکسٹائل انڈسٹری کے لیے گیس کی لوڈ شیڈنگ نہیں کریں گے  اور  پھر 15 دسمبر سے ہماری گیس ہی بند کر دی۔

ڈائریکٹر شاہد ستار کا کہنا تھا کہ یہ سارا کھیل اپنی نااہلی چھپانے کے لیے کھیلا جا رہا ہے،  ایل این جی درآمد نہیں کی اور اب انڈسٹری کی گیس بند کر دی  جس سے  برآمدات پر 4 سے 5ارب ڈالرز کا فرق پڑے گا۔

شاہد ستار کا مزید کہنا تھا  کہ  وزیر اعظم  عمران خان وفاقی وزیر برائے توانائی حماد اظہر سے پوچھیں کہ اربوں ڈالرز کا نقصان پاکستان کیسے پورا کرے گا،  وزیراعظم سے اپیل ہے کہ حماد اظہر کو عقل کی راہ دکھائیں۔ 

مزید خبریں :