24 جون ، 2021
کراچی کی کورنگی ایسوسی ایشن آف ٹریڈ اینڈ انڈسٹری (کاٹی) نے گیس کی اچانک بندش کو کراچی کی انڈسٹری کے خلاف سازش قرار دیا ہے۔
جیونیوز کے پروگرام آج شاہزیب خانزادہ کے ساتھ میں گفتگو کرتے ہوئے صدر کاٹی سلیم الزمان نے سوال اٹھایا کہ اگر گیس کی کمی پورے ملک میں ہے تو صرف کراچی کی صنعتوں کے لیے کٹوتی کیوں کی جارہی ہے؟
انہوں نےکہا کہ صنعتوں کے لیے اچانک گیس کی بندش کا اعلان کراچی کی انڈسٹری کے خلاف سازش ہے، حکومت وقت پر ایل این جی درآمد نہیں کرسکی جس کی وجہ سے بحران پیدا ہوا۔