دنیا
Time 17 دسمبر ، 2021

طالبان کا غیر ملکی امداد کے بغیر قومی بجٹ تیار کرنے کا دعویٰ

افغان وزارت خزانہ کادعویٰ ہے کہ انہوں نے قومی بجٹ 2022 کا مسودہ دو دہائیوں میں پہلی بار غیر ملکی امداد کے بغیر تیار کرلیا ہے۔۔ —فوٹو: فائل
افغان وزارت خزانہ کادعویٰ ہے کہ انہوں نے قومی بجٹ 2022 کا مسودہ دو دہائیوں میں پہلی بار غیر ملکی امداد کے بغیر تیار کرلیا ہے۔۔ —فوٹو: فائل 

طالبان  نے دعویٰ کیا ہے کہ انہوں نے بغیر کسی غیر ملکی امداد کے  مالی سال 2022 کا قومی  بجٹ  تیار کرلیا ہے۔

فرانسیسی خبر ررساں ایجنسی (اے ایف پی) کے  مطابق افغان وزارت خزانہ کادعویٰ ہے کہ انہوں نے قومی بجٹ 2022 کا مسودہ دو دہائیوں میں پہلی بار غیر ملکی امداد کے بغیر  تیار کرلیا ہے۔

اے ایف پی کے مطابق افغان وزارت خزانہ کے ترجمان احمد ولی حقمل نے بجٹ کا حجم نہیں بتایا لیکن ان کا کہنا تھا کہ بجٹ کا  یہ مسودہ شائع ہونے سے پہلے منظوری کے لیے کابینہ کے پاس جائے گا۔

خبر رساں ایجنسی کے مطابق ترجمان افغان وزارت خزانہ کا کہنا تھا کہ  ہم اس بجٹ کو  اپنی ملکی آمدنی سےتیار کرنے کی کوشش کر رہے ہیں اور ہمیں یقین ہے کہ ہم کر سکتے ہیں۔

واضح رہے کہ رواں سال اگست میں افغانستان میں طالبان کے اقتدار پر قبضے کے بعد غیر ملکی مالی امداد روک گئی تھی جبکہ  مغربی ملکوں نے طالبان کو  بیرون ملک موجود اربوں ڈالرز کے اثاثوں تک رسائی فراہم نہیں کی تھی۔

اس کے علاوہ 2021 کا  بجٹ گزشتہ افغان حکومت   نے آئی ایم ایف  کی رہنمائی سے تیار کیا تھا۔

مزید خبریں :