19 دسمبر ، 2021
کوک اسٹوڈیو کے 14ویں سیزن میں جیو نیٹ ورک کوک اسٹوڈیو کا ایکسکلوزیو میڈیا پارٹنر بن گیا۔
کوک اسٹوڈیو کے 14 ویں سیزن کی افتتاحی تقریب لاہور کے ایک مقامی کلب میں منعقد ہوئی، اس موقع پر کوک اسٹوڈیو نے جیو نیٹ ورک کو ایکسکلوزیو پارٹنر بنانے کا اعلان کیا۔
تقریب میں شاندار کنسرٹ کا اہتمام کیا گیا، گلوکار عاطف اسلم، فارس شفیع، ینگسٹرز بینڈ، حسن رحیم، میشا شفیع اور طلال قریشی نے شائقین کو اپنی پرفارمنس سے جھومنے پر مجبور کر دیا۔
کوک اسٹوڈیو ٹیم نے جیو نیٹ ورک کو اپنا ایکسکلوزیو پارٹنر بنا کر انتہائی خوشی کا اظہار کیا، صرف کوک اسٹوڈیو کی انتظامیہ ہی نہیں بلکہ شائقین میوزک اور دیگر شوبز شخصیات نے بھی جیو نیٹ ورک کے ایکسکلوزیو پارٹنر بننے کو سراہا۔
جیونیٹ ورک کی پارٹنر شپ اور کوک اسٹوڈیو کے سیزن 14کی افتتاحی تقریب شائقین کے لیے انتہائی یادگار رہی۔