Time 23 دسمبر ، 2021
کھیل

عابد علی کی حالت خطرے سے باہر، وارڈ منتقل کر دیا گیا

عابد علی کے دل کی شریان میں اسٹنٹ ڈالنے کے بعد انہیں انتہائی نگہداشت میں رکھا گیا تھا۔ فوٹو: فائل
عابد علی کے دل کی شریان میں اسٹنٹ ڈالنے کے بعد انہیں انتہائی نگہداشت میں رکھا گیا تھا۔ فوٹو: فائل

کراچی: پاکستان کے ٹیسٹ کرکٹر عابد علی کے دل کی دوسری شریان بھی کھول دی گئی ہے اور اب ان کی حالت خطرے سے باہر ہے۔

اسپتال ذرائع کے مطابق عابد علی تاحال نجی اسپتال میں زیر علاج ہیں تاہم ان کی حالت اب خطرے سے باہر ہے اور کرکٹر کو وارڈ منتقل کر دیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق عابد علی کے دل کی دوسری شریان بھی اسٹنٹ ڈال کر کھول دی گئی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ عابد علی کو آپریشن کے بعد انتہائی نگہداشت میں رکھا گیا تھا اور طبیعت بہتر محسوس ہونے پر انہیں وارڈ منتقل کر دیا گیا ہے۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ عابد علی کو 2 سے 3 دن میں ڈسچارج کر دیا جائے گا تاہم ڈاکٹرز نے انہیں دو ماہ تک کرکٹ سے دور رہنے کا کہا ہے۔

یاد رہے کہ چند روز قبل قائد اعظم ٹرافی کے میچ کے دوران عابد علی کو سینے میں تکلیف کے باعث اسپتال منتقل کیا گیا تھا جہاں ٹیسٹ کے دوران ان کے دل کی دو شریانوں میں رکاوٹ سامنے آئی تھی۔

مزید خبریں :