پاکستان
Time 24 دسمبر ، 2021

گورنرپنجاب نے کے پی بلدیاتی الیکشن کے نتائج کو پارٹی کیلئے ویک اپ کال قرار دیدیا

ہر کوئی چاہتا ہے کہ اسے پاپولر جماعت کا ٹکٹ ملے اور جب ٹکٹ نہیں ملتا تو پھرآزاد کھڑے ہوجاتے ہیں: چوہدری سرور/ فائل فوٹو
ہر کوئی چاہتا ہے کہ اسے پاپولر جماعت کا ٹکٹ ملے اور جب ٹکٹ نہیں ملتا تو پھرآزاد کھڑے ہوجاتے ہیں: چوہدری سرور/ فائل فوٹو

لاہور: گورنرپنجاب چوہدری سرور نے خیبرپختونخوا بلدیاتی الیکشن کے نتائج کو پی ٹی آئی کے لیے ویک اپ کال قرار دے دیا۔

ایوان وزیراعلیٰ میں کرسمس تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چوہدری سرور نے کہا کہ اوورسیز کنونشن کے بارے میں ان کی اور وزیراعلیٰ کی رائے مختلف نہیں تھی، اوورسیزکو پوری عزت دی ہے۔

کے پی کے میں بلدیاتی انتخابات پر بات کرتے ہوئے گورنر کا کہنا تھا کہ ہر کوئی چاہتا ہے کہ اسے پاپولر جماعت کا ٹکٹ ملے اور جب ٹکٹ نہیں ملتا تو پھرآزاد کھڑے ہوجاتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ خیبرپختونخوا بلدیاتی الیکشن کے نتائج  پی ٹی آئی کے لیے ویک اپ کال ہیں۔


مزید خبریں :